؞   سنجر پور کی عوام کو پرینکا گاندھی کا خط
۷ مئی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

سنجر پور (حوصلہ نیوز):  پرینکا گاندھی نے 4 مئی کو سنجر پور ماسک سینٹر کے نام ایک خط لکھ کر سنجر پور کے لوگوں کی کرونا سے لڑنے کی اس انمول خدمت کوسلام پیش کیا ہے۔ 
سنجرپور اعظم گڑھ کا ایک ایسا گاؤں ہے جس کو میڈیا ہمیشہ منفی باتوں کے لئے تشہیر کرتی ہے لیکن اس گاؤں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر ماسک سل کر لوگوں نے بانٹنے کا کام شروع کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔ سنجر پور کے لوگوں کی اس خدمت کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے 4 مئی بروز دوشنبہ کو سنجر پور کے لوگوں کے نام ان کی اس خدمت کو سراہتے ہوئے ایک خط بھیجا ہے۔ خط میں پرینکا گاندھی نے سنجر پور ماسک سینٹر کی اس خدمت کو سلام پیش کیا ہے۔ سنجر پور کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے اچھے کاموں کی وجہ سے ملک میں گاؤں کا نام روشن ہورہا ہے۔ 
سنجر پور ماسک سینٹر سے روزانہ تقریبا 1500 سے 2000 تک ماسک تیار کئے جاتے ہیں اور اب تک تقریبا 26 ہزار ماسک تیار کر کے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاچکا ہے۔ 


6 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

1 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.